ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پرالی نہ جلائے جانے کی درخواست پرہریانہ سرکار کا غیر معقول جواب، عام آدمی پارٹی سیاست نہ کرے : منوہر لال کھٹر

پرالی نہ جلائے جانے کی درخواست پرہریانہ سرکار کا غیر معقول جواب، عام آدمی پارٹی سیاست نہ کرے : منوہر لال کھٹر

Mon, 13 Nov 2017 20:47:33    S.O. News Service

نئی دہلی13نومبر ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) ہریانہ کے وزیر اعلی منوہر لال کھٹر نے ہر یانہ میں کسانوں کے ذریعہ پرالی نہ جلائے جانے کی درخواست پر ایک مکتوب لکھ کر سیاست کرنے کا الزام لگایا ہے ۔ انہوں نے اپنے مکتوب میں کجریوال کو لکھا ہے کہ آپ نے پرالی نہ جلانے کے پس منظر میں جو کچھ لکھاہے اور ہریانہ پنجاب کے کسانوں کے متعلق جن نکات کی وضاحت کی ہے وہ محض سیاسی فائدہ کیلئے ہے اور انتخابی فائدہ کو ظاہر کرتا ہے ۔ کھٹر نے اپنے تیور میں لکھا کہ آپ کا کہنا ہے کہ حکومتیں کسانوں کو مالی امداد فراہم کرنے میں ناکام ہوگئی ہیں ، اس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ آپ بخوبی سمجھتے ہیں آپ کی سرکار نے اس ضمن میں کوئی مثبت قدم نہیں اٹھایا ہے ۔ ہریانہ کے وزیر اعلی منوہر لال کھٹر دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال کے اس خط کا جواب دے رہے تھے جس میں درخواست کی گئی تھی کہ دہلی میں فضائی آلودگی اور دخانی ہوا میں اضافہ ہریانہ اور پنجاب میں دھان کی پرالی جلائے جانے سے ہوا ہے اور اسی تعلق سے اروند کجریوال نے منوہر لال کھٹر سے ملاقات کا وقت بھی مانگا تھا ۔ منوہر لال کھٹر نے جوابی حملہ کرتے ہوئے سوال کیا کہ دہلی میں تقریباً چالیس ہزار کسان ہیں ان کے پرالی جلانے کے ذیل میں کون سا قدم اٹھایا ہے ؟ منوہر لا ل کھٹر نے ملاقات کیلئے اپنی رضا مندی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ میں سموارکے دوپہر سے منگل تک دہلی میں ہوں آپ جس وقت چاہے ملاقات کرسکتے ہیں ۔لیکن اس سے سوا یہ کہ دہلی وزیر اعلی دفتر کے ذرائع کے مطابق اب تک 3-4مرتبہ وزیر اعلی ہریانہ کے دفتر سے رابطہ کیا گیا ، تاہم ابھی تک کوئی اطلاع نہیں دی گئی ہے ۔ 


Share: